ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پنجاب حکومت رواں سال ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 415 ملین ڈالر قرض لے گی

 پنجاب حکومت رواں سال ایشین ڈویلپمنٹ بینک سے 415 ملین ڈالر قرض لے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب حکومت نے رواں سال ایشین ڈویلپمنٹ بینک (اے ڈی بی) سے 415 ملین ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ بینک کی جانب سے 5 ملین ڈالر کی گرانٹ بھی دی جائے گی۔ فنڈنگ نرم شرائط اور کم شرح سود پر فراہم کی جائے گی۔

حکام کے مطابق موجودہ شرح مبادلہ کے مطابق یہ رقم 116 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ منصوبے کے تحت ہِل ٹورنٹس مینجمنٹ کے لیے 200 ملین ڈالر قرض لیا جائے گا تاکہ سیلابی خطرات کم کیے جا سکیں اور پانی کے بہاؤ کو منظم بنایا جا سکے۔

اسی طرح زرعی زمینوں کے تحفظ اور میونسپل سروسز کی بہتری کے لیے 215 ملین ڈالر خرچ کیے جائیں گے، جس میں شہری ماحول کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے محفوظ بنانے کا پلان بھی شامل ہے۔

یہ منصوبہ 2026 کی پائپ لائن کا حصہ ہے اور اس پر عملی اقدامات جلد شروع قوکیے جانے کا امکان ہے۔