ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حکومت نے مری میں سیاحوں کیلئےنئی سہولت متعارف کروادی

 حکومت نے مری میں سیاحوں کیلئےنئی سہولت متعارف کروادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے مری آنے والے سیاحوں کی حفاظت اور سہولت کے لیے ایک نئی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کا اعلان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایکس (X) اکاؤنٹ پر کیا۔

 اس سہولت کے تحت مری میں فعال موبائل فون چارجنگ اسٹیشنز نصب کیے گئے ہیں جن کے ساتھ ایمرجنسی اور پینک بٹن بھی موجود ہیں، تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں سیاح فوری طور پر مدد حاصل کر سکیں۔ مریم نواز نے بتایا کہ اب سیاح مری کی سیر کے دوران ان سہولیات سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اس سے قبل رواں ماہ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ( پی ایس سی اے) نے لاہور میں بھی اسی نوعیت کی ایمرجنسی موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز کیا تھا۔

اس اقدام کے تحت ایک ہی مقام پر متعدد سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جن میں پینک بٹن، وزیراعلیٰ فری وائی فائی اور مفت ایمرجنسی موبائل فون چارجنگ شامل ہے، جس کا مقصد شہریوں کو فوری حالات میں مدد فراہم کرنا ہے۔ پی ایس سی اے کے ترجمان کے مطابق اس سروس کو لاہور کے 100 مقامات تک توسیع دی جا رہی ہے تاکہ سیفٹی زونز کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے زور دیا کہ یہ اقدامات پنجاب کے شہری اور سیاحتی علاقوں میں عوامی تحفظ کو بہتر بنانے اور شہریوں و سیاحوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنے کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔