ملک اشرف : وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر معین قریشی کے خلاف ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ۔ٹاک شو کے دوران جھوٹا، بے بنیاد اور ہتک آمیز بیان دینے پر ڈیفامیشن ٹریبونل میں درخواست دائر، معین قریشی سے 8 کروڑ 40 لاکھ ہرجانے کا مطالبہ کیا گیا ۔
ڈیفامیشن ٹربیونل میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ معین قریشی نے28دسمبر کو نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں جھوٹا اور ہتک آمیز بیان دیا۔ ویڈیو کلپس، اسکرین ریکارڈنگز اور بیانات کے تحریری ٹرانسکرپٹس بطور شواہد جمع کروائے ہیں۔درخواست کے مطابق الزام لگایا گیاکہ وزیراطلاعات نے 150 سے 200 پیڈ افراد کو پنجاب اسمبلی میں داخل کروایا ۔سراسر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔جس سے ان کی ذاتی، سیاسی اور عوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچا۔ استدعا کی گئی کہ معین ریاض قریشی کے خلاف ڈگری ہرجانہ جاری کی جائے اور انہیں عدالتی اخراجات ادا کرنے کا بھی حکم دیا جائے۔