سٹی42: شہر لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 8 روپے کمی کر دی گئی ہے۔
نئی قیمت 511 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جس کے بعد زندہ برائلر فارم ریٹ 324 روپے، تھوک 339 روپے، پرچون 353 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
اسی دوران انڈوں کی قیمت میں 2 روپے اضافہ ہوا ہے اور فارمی انڈے 337 روپے فی درجن ہو گئے ہیں۔