ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی ریکارڈ

سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ملک کے سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ ذخائر کی مالیت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے کے دوران سرکاری زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد سرکاری ذخائر 16 ارب 8 کروڑ 77 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق اسی عرصے میں کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 61 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 17 کروڑ 5 لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

کمرشل بینکوں کے ذخائر میں کمی کے باوجود مجموعی طور پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 98 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر کا حجم 21 ارب 25 کروڑ 82 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔