ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں رد و بدل، نوٹیفکیشن جاری

قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں رد و بدل، نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت نے مختلف قومی بچت اسکیموں کی شرحِ منافع میں کمی اور رد و بدل کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق 23 جنوری سے ہوگا۔ اس حوالے سے وزارتِ خزانہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع کی شرح 9.6 فیصد سے کم کر کے 9.4 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع 10.2 فیصد سے گھٹا کر 9.96 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

اسی طرح 3 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 10 فیصد کے بجائے 9.64 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ 6 ماہ کے شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 9.9 فیصد سے کم ہو کر 9.58 فیصد ہو گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر مجموعی منافع میں بھی کمی کی گئی ہے، تاہم بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرحِ منافع 12 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

اسی طرح پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح 12 فیصد اور عام سیونگ اکاؤنٹ پر 9 فیصد برقرار رہے گی، جبکہ سروا اسلامک سیونگز اسکیموں کی شرحِ منافع میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔