شاہ محمود قریشی کو سائفر کا بائی چانس پتہ چلا، وہ سائفر جنرل باجوہ کے لئے تھا، عمران خان کا دعویٰ

شاہ محمود قریشی کو سائفر کا بائی چانس پتہ چلا، وہ سائفر جنرل باجوہ کے لئے تھا، عمران خان کا دعویٰ
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حاشر وڑائچ: بانی پی ٹی آئی نے جیل میں مقدمہ کی سماعت کے دوران صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو بائی چانس اس سائفر کا پتہ چلا ۔ وہ سائفر جنرل باجوا کے لیے تھا۔سائفر ٹرائل کو سیکرٹ رکھنا چاہتے ہیں۔ تین ہفتے میں حکومت گرا دی گئی اس سے بڑی سازش کیا ہے۔

اڈیالہ جیل میں انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ لو نے جو بات کی اس پر پاکستانی سفیراسد مجید نے آفیشل میٹنگ میں ڈی مارش کرنے کی سفارش کی، سفیر کی سفارش پر ڈی مارش کیا گیا اور کہا جا رہا ہے کہ سازش نہیں ہوئی۔ پاکستان کی تاریخ میں کبھی ایسا سائفر نہیں آیا، شاہ محمود قریشی کو بائی چانس اس سائفر کا پتہ چلا ۔ وہ سائفر جنرل باجوا کے لیے تھا، سائفر کو دبانے کے لیے پوری کوشش کی گئی کیونکہ اس سے ڈونلڈ لو ایکسپوز ہو گیا۔ سائفر ٹرائل کو سیکرٹ رکھنا چاہتے ہیں۔ تین ہفتے میں حکومت گرا دی گئی اس سے بڑی سازش کیا ہے۔ سائفر میں اگر انہونی چیز نہیں تھی تو ڈی مارش کیوں کیا گیا۔ کیا کوئی امریکہ کو ڈی مارش کرتا ہے، جس روز ڈی مارش کیا گیا سائفر اسی روز پبلک ہو گیا تھا۔ نیشنل سیکیورٹی کمیٹی میٹنگ میں سائفر کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کیوں کہا گیا، سائفر معاملے پر پارلیمنٹ کی کمیٹی بنائی گئی وہ کس کی دھمکی پر ختم ہوئی۔ ہم نے چیف جسٹس سے بھی کہا تھا کہ سائفر معاملے کی انکوائری کی جائے۔ ہمارے ساڑھے تین سالہ دور میں کسی ملک کو ڈی مارش نہیں کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ سائفر کے بعد ہمارے ممبران ٹوٹنا شروع ہوئے، راجہ ریاض سمیت بہت سے لوگ امریکی ایمبیسی جا رہے تھے جس پر آئی بی کی رپورٹ بھی موجود تھی، ارشد شریف کا پروگرام بھی موجود ہے کہ کون کون سے لوگ امریکی ایمبیسی جا رہے تھے۔ اکتوبر 2021 میں جنرل باجوا نے حسین حقانی کو ہائر کیا ، ہمیں اس کا علم تک نہ تھا, حسین حقانی کو 35 ہزار ڈالر دیے گئے۔ حسین حقانی سے ٹویٹ کروایا گیا کہ عمران امریکہ مخالف جبکہ باجوا امریکہ کے حق میں ہے۔ فوج آرمی چیف کی ہدایت کے بغیر کچھ نہیں کرتی۔ ندیم انجم کے خلاف میں نے کبھی کوئی بیان نہیں دیا، ہمیں پتہ ہے کہ فوج کیسے کام کرتی ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمیں انتخابی مہم نہیں چلانے دی جا رہی،  میرا اور نواز شریف کا معاملہ الگ ہے، نواز شریف اور مریم نااہل ہوئے تھے جبکہ شہباز شریف کو باجوا کی مکمل حمایت حاصل تھی۔ جاوید ہاشمی جیل میں رہ چکا ہے وہ سمجھتا ہے کہ میرے خلاف سب کچھ اسٹیبلشمنٹ کروا رہی ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے امیدوار آئندہ اتوار سے پرامن انتخابی مہم کے لیے باہر نکلیں، جو  امیدوار انتخابی مہم کے لیے باہر نہ  نکلے ان کے ٹکٹ تبدیل کر دیے جائیں گے۔  کہ ان کے جلسوں میں کوئی نہیں آرہا ڈر ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ نہ جائیں، اکتوبر میں بھی یہ الیکشن سے بھاگے تھے۔ آٹھ فروری کو ہر صورت الیکشن ہونے چاہیے۔ یہ آزادی کی تحریک ہے یہ ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں، آزادی کی تحریک میں جیل رہنے کو عبادت سمجھتاہوں۔  

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری نثار 50 سال پرانا دوست ہے، چوہری نثار کو اپریل 2018 میں پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دی تھی، لیکن چوہدری نثار پھرچوہری نثار ہے۔ اگر وہ ہمارے ساتھ الحاق کی بات کرے گا تو ویگو ڈالا پہنچ جائے گا۔ یہ آزادی کی تحریک ہے یہ ہمیں غلام بنانا چاہتے، آزادی کی تحریک میں جیل رہنے کو عبادت سمجھتاہوں