شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے بعد خود کو گولی مار دی

شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے بعد خود کو گولی مار دی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، پولیس نے لاشیں مردہ گھر منتقل کردیں۔

پولیس کے مطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں دھلہ بازار کے قریب ملزم محسن مشتاق نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے پہلے اپنی بیوی ماریہ اور کم سن بیٹی کو قتل کیا اور پھر خود کو بھی گولی مارلی۔

پولیس کے مطابق ملزم کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جان بر نہ ہو سکا۔

پولیس نے تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ گھر منتقل کردیں۔

Ansa Awais

Content Writer