ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعلی کی تعیناتی،عمران خان نے بڑاقدم اُٹھالیا

نگران وزیراعلی کی تعیناتی،عمران خان نے بڑاقدم اُٹھالیا
کیپشن: Imran Khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے پارٹی قیادت اور قانونی ٹیم کو محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کے فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف نےمحسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی مسترد کردی ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان نے پارٹی قیادت اور قانونی ٹیم کو فیصلےکو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنےکاحکم دیا ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2023-01-23/news-1674443040-4604.jpg

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو پیغام دیا ہےکہ محسن نقوی ایک متنازع شخصیت ہے، محسن نقوی نے ہماری حکومت کے خلاف بیرونی سازش میں آلہ کار کا کردار  ادا کیا تھا۔

عمران خان نے تمام کارکنان کو ہدایت کی ہےکہ محسن نقوی کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب تعیناتی کے خلاف ملک گیر احتجاج میں حصہ لیں۔