حارث رؤف کے بعد ایک اور کرکٹر نے نکاح کرلیا

Shadab Khan got married
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے نکاح کرلیا جس کی اطلاع انہوں نے اپنے مداحوں کو ٹوئٹر پر دی۔

تفصیلات کے مطابق  قومی آل راؤنڈر شاداب خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئےلکھا کہ ’الحمد اللہ آج میرا نکاح تھا، یہ میری زندگی کا بہت بڑا دن تھا اور آج ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے، برائے مہربانی میرے انتخاب اور میری اہلیہ و ہمارے خاندان کا احترام کریں۔ آپ سب کیلئے دعائیں اور ڈھیر سارا پیار۔‘

 شاداب خان نے بتایا کہ ’میں اپنے مینٹور ثقی بھائی کے خاندان کا حصہ بن رہا ہوں، جب میں نے کرکٹ کھیلنی شروع کی تب سے میں اپنی نجی زندگی کو علیحدہ رکھنا چاہتا تھا، میری فیملی نے بھی اسی عمل کو ترجیح دی ہے، میری اہلیہ کی بھی یہی خواہش ہے، وہ چاہتی ہیں کہ ان کی زندگی نجی ہی رہے۔ میں آپ سب سے مؤدبانہ گزارش کرتا ہوں کہ میری اہلیہ اور ہمارے خاندان کی چوائس کا احترام کریں ۔۔پھر بھی اگر آپ سلامی بھیجنا چاہتے ہیں تو میں اکاؤنٹ نمبر بھیج دوں گا۔‘

خیال رہے کہ شاداب خان کا نکاح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوئی ہے۔ اس سے قبل پاکستانی کرکٹرز  شان مسعود اور حارث رؤف بھی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں جبکہ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی بھی اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بیٹی کے ساتھ رواں برس فروری میں طے ہے۔ 

واضح رہے کہ حارث رؤف کے نکاح پر شاداب نے اشارہ دیا تھا کہ ان کا وقت بھی اب آنے والا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر