افغانی لڑکی نے پاکستانی لڑکے پر دل ہار دیا،شادی کیلئے گھر پہنچ گئی

افغانی لڑکی نے پاکستانی لڑکے پر دل ہار دیا،شادی کیلئے گھر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:افغانی لڑکی نے پاکستانی لڑکے پر دل ہار دیا،شادی کیلئے گھر پہنچ گئی ۔

افغانستان سے تعلق رکھنے والی دوشیزہ شادی کے لئے پاکستان پہنچ گئی۔ 20 سالہ اولباش نے 24 سالہ فہیم الرحمان سے نکاح کرلیا۔ بہاولنگر افغانستان کے صوبہ بغلان سے تعلق رکھنے والی لڑکی شادی کی غرض سے پاکستان پہنچی۔ ترک نژاد 20 سالہ اولباش کا نکاح بی اے کے طالب علم 24 سالہ فہیم الرحمان سے جامعہ العلوم عیدگاہ بہاولنگر میں پڑھایا گیا۔ پاکستانیوں کے اخلاق سے متاثر ہو کر اولباش نے شادی کا فیصلہ کیا۔

فہیم الرحمان نے بتایا کہ اس کی بیوی اولباش پاکستان سے محبت اور عقیدت رکھتی ہے، دو خاندانوں میں قائم رشتہ دو اسلامی ممالک میں محبت کے عمل کو مزید فروغ دے گا۔ 20 سالہ اولباش قانونی تقاضے پورے ہونے پر پاکستان میں مستقل سکونت اختیار کرے گی۔

یاد رہے دنیا میں 2020 کے دوران کورونا چھایا رہا مگر دبئی میں شادیاں عروج پر رہیں۔ شادی کرنے والے مقامی شہریوں کا تناسب 35 فیصد سے زیادہ رہا، طلاق کی شرح میں خاصی کمی دیکھنے میں آئی۔دوہزار بیس پوری دنیا کےلئے کورونا کے باعث بھاری رہا مگر دبئی کے شہری شادیاں کرانے میں لگے رہے۔ شادیوں میں 35 فیصدسے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ کویڈ 19 کے باوجود اماراتی شہریوں نے اتنی بڑی تعداد میں پہلی بار شادیاں کیں۔
اعدادوشمار کے مطابق 5063 نکاح ناموں کا اندراج ہوا، ان میں سےساڑھے 25 فیصد نکا ح ناموں کا تعلق اماراتی شہریوں سے ہے، یہ اعدادوشمار ان اماراتیوں کے ہیں جنہوں نے ہم وطن خواتین سے شادیاں کی ہیں۔واضح رہے کہ دو ہزار انیس میں صرف 956  نکاح ہوئے تھے۔طلاق کا تناسب 2019 کے مقابلے میں 2020 میں27 فیصد کم رہا۔ 2020 میں طلاق کے 289 واقعات ریکارڈ پر آئےجبکہ 2019 میں 397 طلاقیں ہوئی تھیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer