بلدیاتی الیکشن:وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشخبری سنادی

بلدیاتی الیکشن:وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشخبری سنادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب نے خوشخبری سنادی  ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کاکہناہے کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے، صوبے میں قانون کی پاسداری کوہرقیمت پریقینی بنایاجائےگا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارسے وزیرقانون راجہ بشارت نے ملاقات کی، راجہ بشارت نے عثمان بزدارکوبلدیاتی انتخابات کی تیاریوں سے آگاہ کیا،ملاقات میں امن وامان کی صورتحال اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے اقدامات پرگفتگوہوئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسراٹھانہ رکھی جائے،صوبے میں قانون کی پاسداری کوہرقیمت پریقینی بنایاجائےگا،کسی صورت قانون شکنی برداشت نہیں کی جائےگی، بلدیاتی الیکشن کیلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔ عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہرممکن اقدام کیا،بلدیاتی انتخابات کیلئے مشاورت جاری ہے،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم نے ہرایشوپرمنفی سیاست کی کوشش کی،اپوزیشن نے قومی مفادات کویکسرفراموش کردیا۔

ایوان وزیراعلی میں ہونے والی ملاقات میں صوبائی وزیر قانون نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا، جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کی انتشار کی سیاست کو یکسر رد کر دیا ہے، یہ عناصر عوام میں اپنی ساکھ کھو چکے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان قوم کی امید ہیں۔ وزیرقانون بشارت راجہ کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے مشاورت جاری ہے ۔ایسا بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، جس سے عوام کے مسائل گراس روٹ لیول پر حل ہونگے ۔