ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی اور پی سی بی کے وفد کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ

آئی سی سی اور پی سی بی کے وفد کا سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) آئی سی سی اور پی سی بی کے وفد کی سیف سٹیز اتھارٹی آمد، وفد کو کھلاڑیوں اور میچز کے حوالے سے کیے گئے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔

آئی سی سی اور پی سی بی کے وفد نے پاک بنگلہ دیش میچز کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کیا۔ اعلیٰ سطحی وفد میں آئی سی سی کے سی ای او مانے سواہنے اور جی ایم کمرشل کیمبل جیمیسن شامل تھے جبکہ پی سی بی کے سی ای او وسیم خان اور سی او او سلمان نصیر بھی ساتھ تھے۔

وفد کو کیمروں کے ذریعے سکیورٹی انتظامات دکھائے گئے، ایم ڈی سیف سٹیز، سی او او اور سی اے او نے وفد کو پاک بنگلادیش ٹی 20 سیریز کے سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔

وفد کے شرکا کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی انتظامیہ سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہے، پاکستان میں مزید انٹرنیشنل کرکٹ ٹیمیں بھی آئیں گی۔