گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں، شہریوں کا واسا کیخلاف احتجاج، سڑک بلاک

گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں، شہریوں کا واسا کیخلاف احتجاج، سڑک بلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین) گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں،شکایت کے باوجود ازالہ نہیں ہوتا، شہباز روڈ بھگت پورہ کے رہائشیوں کا احتجاجی مظاہرہ، ٹائر جلاکر سڑک بلاک کردی ۔
مظاہرہ کرتے شہباز روڈ بھگت پورہ کے مکین واسا کی ناقص کارکردگی سےتنگ آگئے تو چوک ناخدا میں ٹائر جلادیئے، سڑک بلاک کی اور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کہتے ہیں 6 ماہ سے گلیوں میں گندا پانی جمع ہے مگر شکایت کے باوجود ازالہ نہیں ہوتا۔
ایکسیئن واسا وقاص لیاقت نے مظاہرین کی بات سنی اور ان کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، ان کا کہنا تھا کہ شہباز روڈ نشیبی علاقہ جس کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوتا ہے،اس علاقہ میں مسلسل ڈی سلٹنگ کرواتے ہیں۔
ایکسیئن واسا سے کامیاب مذاکرات کےبعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔