ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب آج ناراض ارکان سے ملاقات کریں گے

وزیراعلیٰ پنجاب آج ناراض ارکان سے ملاقات کریں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج  ناراض ارکان سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے آج 20 ناراض اراکین کو ملاقات کی دعوت دی ہے، ملاقات وزیراعظم کی ہدایت پر کی جارہی ہے، اس میں فنڈز اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے ناراض اراکین کے تحفظات پربات چیت کی جائے گی،ناراض اراکین میں سردار شہاب الدین، ملک غضنفر چھینہ، تیمور لالی، مامون تارڑ، فیصل فاروق چیمہ، اعجاز خان، گلریزافضل چن، کرنل غضنفر عباس، خواجہ داؤد بندیشہ، محی الدین کھوسہ اورعامر عنایت شہوانی سمیت دیگر شامل ہیں، ناراض ارکان کا مشاورتی اجلاس بھی ہوگا۔

قبل ازیں ناراض اراکین نے آج لاہور میں غیر رسمی اجلاس بلایا تھا، ارکان حلقوں کے فنڈز کا اجراء اور ترقیاتی کاموں کے لیے مشاورت اور وزیراعلیٰ کو بااختیار بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

 

۔

 

Sughra Afzal

Content Writer