پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، لاہور کی کونسی شاہراہیں بند رہیں گی؟

پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز، لاہور کی کونسی شاہراہیں بند رہیں گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) سٹی ٹریفک پولیس نے پاک بنگلہ دیش کرکٹ سیریز 2020 کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا۔

ٹریفک پولیس کے مطابق میچ کی سکیورٹی کے حوالے سے اہم شاہراہوں کو عام ٹریفک کے لیے بند رکھا جائے گا، میچ کے دوران بھی اسٹیڈیم کے گرد سات سات گھنٹے کے لیے تین اہم شاہراہیں بند رہیں گی۔

  ٹریفک پلان کے مطابق مسلم ٹاؤن موڑ سے کلمہ چوک روڈ، غالب روڈ سے سنٹر پوائنٹ جبکہ حسین چوک سے  لبرٹی مارکیٹ عام ٹریفک کیلئے بند رہے گی۔

 سی ٹی او لاہور لیاقت علی ملک کا کہنا تھا کہ  تین دن شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لیکن میچ سکیورٹی کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ  کل قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 25 اور تیسرا اور آخری میچ 27 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer