ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین نیب کا نیب لاہور بیورو کا دورہ: اہم اعلان کردیا

چیئرمین نیب کا نیب لاہور بیورو کا دورہ: اہم اعلان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعود بٹ) نیب لاہور میں علیحدہ طور پر شکایت سیل قائم کرنے کا اعلان،  متعلقہ ڈائریکٹر کو دوپہر 2 سے 3 بجے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر عوام کی شکایات سننے کی ہدایت بھی کی۔

 تفصیلات کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے چیئرمین نیب کو میگا کرپشن مقدمات میں ابتک کی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔

 نیب لاہور کے مطابق چیئرمین نیب کا لاہور کے تفتیشی افسران و پراسیکیوٹرز سے خطاب کیا، چیئرمین کا کہنا تھا کہ نیب آئین اور قانون کے مطابق فرائض سرانجام دے رہا ہے۔

نیب تفتیشی افسران بدعنوان عناصر کیخلاف قانون کے مطابق اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچائیں، نیب کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے نہیں نیب کی وابستگی صرف اور صرف ریاست پاکستان سے ہے۔   چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ نیب کا مقصد بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی قومی دولت کی برآمدگی اور اسے قومی خزانے میں جمع کروانا جبکہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہے۔

نیب ہر شخص کی عزت نفس کا خیال رکھنے پر یقین رکھتا ہے اور نیب حوالات میں ملزمان کو جیل مینول سے زائد سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

نیب کسی قسم کے تشدد پر یقین نہیں رکھتا وائٹ کالر کرائمز میں تحقیقات قانون کے مطابق ٹھوس شواہد پر مبنی ہوتی ہیں جن کے لیے نیب کے تفتیشی افسران کو باقاعدہ کورسز کروائے جاتے ہیں۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ جہاں قانون کے مطابق کیس بنتا ہوگا وہاں کسی خوف اور دباؤ کی پروا کیے بغیر میرٹ پر کیس بنائیں گے اور جہاں کیس نہیں بنتا اسے قانون کے مطابق بند کر دیں گے چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت نیب کے ہر ریجن میں علیحدہ طور پر شکایت سیل قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں پر شکایت کنندگان کی شکایات 2سے 3 بجے کے دوران روزانہ کی بنیاد پر متعلقہ ڑائریکٹر اور انکا سٹاف سنے گا۔

نیب نے ملکی تاریخ کے سب سے بڑے فیک اکاونٹس کیس کی تحقیقات کا قانون کے مطابق آغاز کر دیا، فیک اکاونٹس کیس کی نیب کو منتقلی معزز سپریم کورٹ آف پاکستان کے نیب پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی سر راہی میں نیب لاہور کی کارکردگی کو بھرپور سراہا۔    

Shazia Bashir

Content Writer