ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق حکومت کے اربوں روپے کا منصوبہ تبدیلی سرکار کیلئے کوڑا کرکٹ بن گیا

سابق حکومت کے اربوں روپے کا منصوبہ تبدیلی سرکار کیلئے کوڑا کرکٹ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) سابق دور حکومت کے اربوں روپے کا منصوبہ تبدیلی سرکار کیلئے کوڑا کرکٹ بن گیا، جلو میں تعمیر ہونیوالا جدید سائیکلنگ اور واکنگ ٹریک اور پارک فنڈز جاری نہ ہونے سے زبوں حالی کا شکار ہوگیا۔

پاکستان کی آزادی کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے واہگہ بارڈر سے منسلک آبادی کیلئے جدید طرز کا سائیکلنگ اور واکنگ پارک کا منصوبہ شروع  ہوا جو 90 فیصد مکمل تو ہوگیا مگر حکومت بدلتے ہی کام رک گیا۔ پارک میں جدید سائیکلنگ، واکنگ ٹریک جبکہ بچوں کیلئے جھولے کیفے اور باتھ رومز تعمیر کئے گئے مگر فنڈز جاری نہ ہونے سے کام مکمل نہ ہوسکا۔

چیئرمین یونین کونسل راشد کرامت بٹ نے کہا کہ کروڑوں کی لاگت سے پارک تیار ہوا مگر حکومت بدلتے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔ چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی کہتے ہیں پارک کی کچھ زمین کا تنازع تھا جس سے تاخیر ہوئی مگر جلد دوبارہ کام  شروع کروا دیا جائےگا۔

شہریوں کی سیر و تفریح کیلئے بنایا گیا منصوبہ حکومت کی نظرسےاوجھل ہے، جس پرمقامی افرادانتظامیہ اورحکومت سے نالاں نظرآتے ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer