شاہین عتیق:انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس کی سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی کردی۔عدالت میں چالان آنے پر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی جا رہی ہے۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں تھانہ نشترکالونی پولیس نے یوحنا آباد میں ہنگامہ آرائی کے دوران دو افراد نعیم اور بابر کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس میں بیالیس ملزمان کے خلاف چالان پیش کررکھا ہے۔ عدالت میں چالان آنے پر اس کیس کی باقاعدگی سے سماعت کی جا رہی ہے۔عدالت میں استغاثہ کے گواہوں پر جرح کی جا رہی ہے۔
آج مقامی اخبارات کے فوٹو گرافرز کے بیانات ہونے تھے لیکن وہ پنجاب یونیورسٹی ڈیوٹی پر ہونے کی وجہ سے پیش نہ ہوسکے۔ عدالت نے اس کیس کی مزید سماعت ستائیس جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے گواہوں کو دوبارہ پابند کر دیا۔