ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ سسٹم نافذ

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں ای مارکنگ سسٹم نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں آن لائن مارکنگ کے لیے خصوصی سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا ہے اور ای مارکنگ سسٹم نافذ کر دیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق رواں سال پائلٹ پراجیکٹ کے تحت کمپیوٹر کے پیپر کی آن لائن مارکنگ کی جائے گی،انٹر بورڈ کوآرڈینشن کمیٹی (IBC) نے تمام تعلیمی بورڈز کو ای مارکنگ پر عملدرآمد کے لیے پابند کر دیا ہے۔ 

 آئی بی سی سی حکام کا کہنا تھا کہ پائلٹ پروجیکٹ کے لیے تیار کردہ خصوصی سافٹ ویئر تمام تعلیمی بورڈز کو مفت فراہم کردیا گیا ہے،پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد تمام امتحانی پرچوں کی مارکنگ آن لائن ای مارکنگ کے تحت کی جائے گی تاکہ نتائج کی شفافیت اور معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔