ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نا معلوم افراد کی فائرنگ ، ڈیوٹی سے گھر جاتی لیڈی ڈاکٹر قتل

 نا معلوم افراد کی فائرنگ ، ڈیوٹی سے گھر جاتی لیڈی ڈاکٹر قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: صوبۂ خیبر پختون خوا میں دہشت گردی کا سلسلہ جاری ، کوہاٹ میں ایک لیڈی ڈاکٹر  پر فائرنگ سے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر مہوش ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ ڈبل روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ 

فائرنگ کے نتیجے میں خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ حملہ آور فرار ہو گئے۔

واقعے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سخت ردِعمل دیتے ہوئے اسپتال بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جس کے نتیجے میں مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبید کا کہنا ہے کہ جب تک واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جاتا، احتجاج جاری رہے گا اور مکمل ہڑتال کی جائے گی۔

انہوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

دوسری جانب پولیس کے مطابق لیڈی ڈاکٹر مہوش کے واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ 

سی سی ٹی وی فوٹیج اور عینی شاہدین کے بیانات کی روشنی میں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔