ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی آلودگی بارش سے بھی نہ دھلی، گندے شہروں کی دنیا میں تیسری پوزیشن برقرار

City42, Lahore Bad Air Quality, Air Quality Index, worst cities in the world, Lahore pollution
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دو دن تک بارش برسنے کے بعد بھی لاہور شہر کی آلودگی نہ دھل سکی۔ آج اتوار کا دن تھا، سڑکوں پر ٹریفک کم تھا، تب ھی لاہور کی ائیر کوالٹی بری ہی رہی۔ شہرکے ائیر کوالٹی انڈیکس میں کمی نہ آنے کے سبب  لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر  شمار ہوا۔

اتوار کے  روز شہر کا مجموعی ایئرکوالٹی انڈیکس 181 ریکارڈ کیا گیا، شہر کی آب و ہوا بھی مضرصحت قرار دی گئی۔

جی سی یو میں سب سے زیادہ ایئرکوالٹی انڈیکس 260 ریکارڈ کیا گیا۔ خیابان اقبال میں 222 ، پولو گراؤنڈ کینٹ میں 200، طفیل روڈ کینٹ پر 193، یو سی پی میں 190، ریوینیو سوسائٹی میں شرح آلودگی 188 ریکارڈ کی گئی۔ عسکری ٹین میں 183، اڈا پلاٹ رائیونڈ روڈ پر181،گلبرگ میں 179، غازی روڈ انٹرچینج پر 175، ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں شرح آلودگی 143 ریکارڈ کی گئی۔ طبی ماہرین کےمطابق شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور ماسک کا استعمال لازم بنائیں۔