ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سمیت غیر ملکی کرنسی کے ریٹ انتہائی کم

 پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سمیت غیر ملکی کرنسی کے ریٹ انتہائی کم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل پر پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، یورپی یونین کے یورو، برطانوی پاؤنڈ اور اماراتی درہم کے ریٹ انتہائی کم ہونے پر لوگ پریشان ہوگئے۔

گوگل نے اگرچہ واضح کر رکھا ہے کہ سرچ انجن پر دکھائے جانے والے کرنسی ریٹ کاروباری مقاصد اور کسی بھی قانونی لین دین کے لیے نہیں، تاہم گوگل کے کرنسی ریٹ کو مستند مانا جاتا ہے۔گوگل پر اگر کسی بھی غیر ملکی کرنسی کے ریٹ پاکستانی روپے میں دیکھے جائیں تو گوگل تقریباً درست معلومات فراہم کرتا ہے، تاہم مذکورہ معلومات کسی بھی قانونی یا کاروباری مقاصد کے لیے حتمی نہیں سمجھی جاتی۔تاہم تین فروری 2025 کو پاکستانی انٹرنیٹ صارفین اس وقت پریشان دکھائی دیے جب گوگل پر امریکی ڈالر، برطانوی پاؤنڈ، یورپین یورو اور اماراتی درہم سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے ریٹ پاکستانی روپے کے مقابلے انتہائی کم نظر آنے لگے۔

گوگل پر تین فروری کو ایک امریکی ڈالر کے ریٹ پاکستانی 140 روپے دکھائے گئے جب کہ درحقیقت امریکی ڈالر پاکستانی 278 روپے سے زائد میں فروخت ہو رہا تھا۔اسی طرح گوگل نے تین فروری کو پاؤنڈ، یورو اور درہم کے ریٹ بھی انتہائی کم دکھائے، جس پر انٹرنیٹ صارفین پریشان ہونے سمیت عارضی طور پر خوش بھی دکھائی دیے کہ پاکستانی روپے کی قدر اچانک بڑھ گئی۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ گوگل کی جانب سے غلطی میں غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے پاکستانی روپے کو زیادہ مستحکم دکھایا گیا ہو، ماضی میں بھی گوگل پر ایسی غلطیاں ہوتی رہی ہیں۔یہ واضح نہیں ہے کہ گوگل پر ایسی غلطی کیوں ہوئی؟ تاہم ممکنہ طور پر کسی بھی ذرائع کی جانب سے اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے گوگل کو کرنسی ریٹ کی معلومات فراہم نہ کرنے کی وجہ سے ایسا ہوا۔