سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا الیکشن جیتے والے پینل کو مبارک باد دی ہے۔
ٹیلی فون پر نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن میں پی ٹی آئی کی جیت پر خوشی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آصف نسوانہ ملک کو صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہونے پر مبارک باد دیتا ہوں، انہوں نے فرخ الیاس چیمہ اور عبد الرحمان رانجھا کو بھی مبارکباد دی۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یہ وکلاء کا ریفرنڈم تھا، فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آیا ہے، امید ہے سب عہدیداران عدلیہ کی آزادی کے لئے کام کریں گے، وکلا کا شہریوں کو انصاف کی فراہمی میں کلیدی کردار ہے۔
اسلام آباد بار کی صدارت کی نشست پر پی ٹی آئی کے واجد علی گیلانی کامیاب
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات میں پی ٹی آئی وکلا کے حمایت یافتہ امیدوار واجد علی گیلانی اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر جبکہ اعظم نذیر تارڑ گروپ کے حمایت یافتہ منظور ججہ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
منظور احمد ججہ 844 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب جبکہ سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ نے 896 ووٹ لیے، ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر بشریٰ حق راجہ 825 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست عمران اشفاق نے955 ووٹ لیکر جیت لی، فنانس سیکرٹری کی نشت پر 966 ووٹ لیکر فضل مولا کامیاب ہوئے، جبکہ محسن عباسی 604 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔