سٹی42: اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں واجد علی گیلانی نے صدر کی نشست پر کامیابی حاصل کرلی جبکہ وفاقی وزیر قانون کے حمایت یافتہ منظور احمد ججہ سیکریٹری جنرل منتخب ہو گئے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات میں پی ٹی آئی وکلا کے حمایت یافتہ امیدوار واجد علی گیلانی اسلام آباد ہائیکورٹ بار کے صدر جبکہ اعظم نذیر تارڑ گروپ کے حمایت یافتہ منظور ججہ سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
منظور احمد ججہ 844 ووٹ لیکر سیکرٹری منتخب جبکہ سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ نے 896 ووٹ لیے، ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر بشریٰ حق راجہ 825 ووٹ لیکر کامیاب ہوئیں۔
جوائنٹ سیکرٹری کی نشست عمران اشفاق نے955 ووٹ لیکر جیت لی، فنانس سیکرٹری کی نشت پر 966 ووٹ لیکر فضل مولا کامیاب ہوئے، جبکہ محسن عباسی 604 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
سیکریٹری جنرل کی نشست پر منظور احمد ججہ 844 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں سیکرٹری کی نشت پر قاسم نواز عباسی 828 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے ہیں ۔نائب صدارت کی نشست پر افتحار احمد باجوہ 896 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ راجہ منظر علی کیانی 673 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری کی نشست پر بشریٰ حق راجہ 825 ووٹ لیکر کامیاب اور پلوشہ ایاز خان 815 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہی جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر عمران اشفاق 955 ووٹ لیکر جیت گئے جبکہ سید ظاہر شاہ 655 ووٹ لیکر ہار گئے۔فنانس سیکرٹری کی نشت پر 966 ووٹ لیکر فضل مولا کامیاب، محسن عباسی 604 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے بار الیکشن میں مجموعی طور پر 1718 ووٹ کاسٹ ہوئے۔