ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ہائیکورٹ بارکے سالانہ انتخابات میں پروفیشنل گروپ کامیاب

Lahore High Court Bar Association\'s Elections, LHC, Bar elections, city42, Professional Group, city42
کیپشن: حامد خان گروپ کے ملک آصف نسوانہ نے 7 ہزار 50 ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی/ فوٹو: سوشل میڈیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں حامد خان کے پروفیشنل گروپ کے صدارتی امیدوار ملک آصف نسوانہ نے انتخابی دنگل جیت لیا، 7 ہزار 50 ووٹوں سے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر منتخب ہوگئے۔

ملک آصف نسوانی کے مدمقابل انڈیپینڈنٹ گروپ کےناکام صدارتی امیدوار ثاقب اکرم گوندل 6 ہزار 460 ووٹ حاصل کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نائب صدر کی نشست پر عبدالرحمن رانجھا نے 8 ہزار 255 ووٹ حاصل کئے۔ سیکرٹری کی نشست پر فرخ الیاس چیمہ 6 ہزار 833 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

سیکرٹری فنانس کی نشست پر حام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ کامیاب قرار پائے، بار کے الیکشن میں کل 13 ہزار 602 ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

کامیاب اُمیدواروں کے حامی نوجوان وکلاء نے زبردست نعرے بازی کی اور جیت کی خوشی میں بھنگڑے بھی ڈالے۔

نومنتخب صدر ملک آصف نسوانہ نے کہا کہ بار اور بینچ کو ساتھ لیکر چلیں گے، وکلاء کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی مضبوطی کے لئے کام کریں گے۔