ویب ڈیسک:سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آئندہ 72 گھنٹے ملکی سیاست میں بہت اہم ہوں گے، قوم کو صرف عدلیہ سے ہی توقع ہے، باقی سب سے مایوسی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے سلسلہ وار ٹوئٹس میں شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف کی پریس کانفرنس قوم سے مذاق تھی، غریب قحط سے مر گیا ہے، مہنگائی کا جن حکومت کو کھا جائے گا۔
13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتاہےIMFکی صدر بھی کہتی ہےامیروں کوسبسڈی دی ہےلاہورنےجیل بھروتحریک کاحق اداکردیاآل شریف زرداری فضل الرحمان کےعلاوہ سب پاکستان کےلیےپریشان ہیں اقتدارکےبھوکوں کاجمعہ بازارلگاہےآج2بجےلیاقت باغ پریس کلب میں خطاب کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) February 23, 2023
انہوں نے کہا کہ عدلیہ ہی اس ملک کو بحران سے نکالے گی اور چوروں کو آئین کے شکنجے میں لائے گی۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 13پارٹیاں کسی صورت الیکشن نہیں چاہتیں صرف عمران خان الیکشن چاہتا ہے، آئی ایم ایف کی صدر بھی کہتی ہیں کہ امیروں کو سبسڈی دی ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ لاہور نے جیل بھرو تحریک کا حق ادا کر دیا، آل شریف، زرداری، فضل الرحمٰن کے علاوہ سب پاکستان کے لیے پریشان ہیں، اقتدار کے بھوکوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج 2 بجے لیاقت باغ پریس کلب میں خطاب کروں گا۔