آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف 3 ون ڈے میچز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف 3 ون ڈے میچز کیلئے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔اگلے ماہ بھارت میں ہونے والی سیریز کے لیے مچل مارش اور گلین میکسویل کی آسٹریلوی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گلین میکسویل ٹانگ اور مچل مارش ٹخنے کے فریکچر کے باعث دستیاب نہیں تھے۔ ہیمسٹرنگ انجری سے نجات پانے کے بعد رچرڈسن کی بھی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کو فٹنس مسائل کے باعث اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گےجبکہ اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، کیمرون گرین اور مارنس لابوشین کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 17، 19 اور 22 مارچ کو شیڈول ہیں۔