اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ

Airlines Fares
کیپشن: Airlines Fares
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید ) فضائی مسافروں کیلئے بری خبر،پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز  نے طیاروں میں کمی کے باعث  اندرون ملک پروازوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ  کردیا۔ 

لاہور سے کراچی ایڈوانس بکنگ سے سیٹیں نایاب ہوگئیں جس کی وجہ سے پی آئی اے سمیت نجی ائیر لائنز  نے اندرون ملک پروازوں کے کرائے بڑھا دیے، پی آئی اے کا لاہور سے کراچی ون وے کرایہ 31 ہزار روپے تک پہنچ گیا، سیرین ائیر کا کرایہ 33 ہزار روپے، ائیربلیو کا کرایہ 31 ہزار  9 سو روپے ہو گیا جبکہ ائیر سیال کا کرایہ 32 ہزار 7 سو روپے ہو گیا۔ 

ذرائع کے مطابق کراچی سے لاہور ائیرسیال کا کرایہ 40 ہزار دو سو روپے ہو گیا، کراچی سے لاہور ائیربلیو کا کرایہ 34 ہزار 8 سو روپے  کردیا گیا۔