ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں ماحول دوست گرین بلڈنگ بنانے کا فیصلہ

Mahool Dost Green Building
کیپشن: Mahool Dost Green Building
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ ماحولیات نے شہر میں ماحول دوست تین منزلہ گرین بلڈنگ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق محکمہ ماحولیات کی جانب سے باغوں کے شہر لاہور میں ماحول دوست گرین بلڈنگ بنانے کا فیصلہ کیا گیا، یہ بلڈنگ دس کنال اراضی پر تعمیر کی جائے گی اور اس کی تین منزلیں ہوں گی۔ اس بلڈنگ کی تعمیر پر چالیس کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ یہ گرین بلڈنگ اتحاد ٹاؤن میں بنائی جائے گی۔

واضح رہے کہ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی اس بلڈنگ کی تعمیر کے لئے جگہ کی پہلے ہی منظوری دی چکی ہے۔

علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ریکارڈ کی گئی ،  ذرائع کےمطابق ایئرکوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح ٹھوکر نیاز بیگ381، کوٹ لکھپت 192، فدا حسین ہاؤس 185، ماڈل ٹاؤن 182، ٹاؤن شپ 171، ڈی ایچ اے فیز ٹو 164، مال روڈ ایچیسن کالج 160، یو ایس قونصلیٹ 156 ریکارڈ کی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer