سی ایس ایس امتحان میں فیل امیدواروں کی شرح کیوں زیادہ ہے؟

سی ایس ایس امتحان میں فیل امیدواروں کی شرح کیوں زیادہ ہے؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:گریڈ 17 اور اُس کے بعد کی اعلیٰ سرکاری ملازمت کیلئے فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے زیرِ اہتمام مقابلے کاامتحان پاس کرنا اور ’’ سینٹرل سپیریئر سروسز‘‘ میں شامل ہونا ہرباصلاحیت طالب علم کا خواب ہوتا ہے، تاہم ہر سال ہزاروں باصلاحیت نوجوان اِس امتحان کی پیچیدگی اور نظامِ تعلیم سے ہم آہنگی نہ ہونے کے باعث فیل ہو جاتے ہیں۔

گریڈ 17 اور اُس سے آگے کی اعلیٰ سرکاری ملازمت کیلئے مقابلے کے امتحان میں کامیاب ہونے والے نوجوانوں کو وفاقی حکومت کی ’’ سینٹرل سپیریئر سروسز‘‘ میں شامل کیا جاتا ہے، ہر سال قواعد و ضوابط کے مطابق ملک بھر سے ہزاروں نوجوان مقابلے کے امتحان میں شریک ہوتے ہیں تاہم کامیاب امیدواروں کی تعداد محض سو سے ایک سے پچاس تک ہی رہتی ہے۔

ماہرین کے مطابق کامیابی کے اِس انتہائی کم تناسب کی وجہ فرسودہ اور انتہائی پیچیدہ طریقہ امتحان ہے خصوصاً انگریزی زبان کے ایسے الفاظ کے بارے میں پوچھا جاتا ہے جو کہ عرصہ دراز سے انگریزی زبان سے متروک قرار دیئے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب سی ایس ایس امتحان میں ناکام رہنے والے طلباء نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ امتحان کا نظام دورِ جدید سے ہم آہنگ کیا جائے۔

بلاشبہ سی ایس ایس امتحان کے پیچیدہ نظام کے باعث ہر سال متعدد باصلاحیت نوجوان کامیابی حاصل نہیں کر پاتے، ضرورت اِس بات کی ہے کہ حکومت اِس حوالے سے جدید اور دورِ حاضر سے ہم آہنگ طریقہ کار وضع کرے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer