ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

 مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) برائلر مرغی کا گوشت 11 روپے فی کلو اضافہ سے سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، قیمت میں مسلسل اضافے سے مرغی کا گوشت 339 روپے فی کلو ہوگیا، مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے نو روز میں 36روپے  فی کلو تک اضافہ کیا گیا، مہنگائی سے مرغی کی دوکانوں پر خریدار کم ہونے سے ویرانیاں چھا گئیں۔

برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مسلسل اضافہ تسلسل سے جاری ہے مرغی کے گوشت کی قیمت میں11 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔ اضافے کے حوالے سے مارکیٹ کمیٹی نے سرکاری ریٹ جاری کردیا، برائلر مرغی کا گوشت 339 روپے فی کلو ریٹ مقرر کیا گیا، زندہ برائلر مرغی تھوک ریٹ 226 روپے جبکہ پرچون 234 روپے فی کلو ریٹ جاری کیا گیا، فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں ایک روپے کا اضافہ کردیا گیا جس کے بعد فارمی انڈے 150 روپے فی درجن جبکہ انڈوں کی پیٹی 4380 روپے کی ہو گئی۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت 328 روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ 14 فروری کو برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 303 روپے فی کلو مقرر کی گئی تھی۔
گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے شہری حکومت کیخلاف پھٹ پڑے ہیں۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ قیمت میں مسلسل اضافے سے چکن غریب کی پہنچ سے باہر ہو گیا ہے، عوام میں قوت خرید ہی نہیں رہی۔ ڈر ہے کہ رمضان المبارک میں گوشت 500 روپے تک نہ پہنچ جائے۔
رمضان المبارک سے قبل مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے سرکاری نرخنامے میں اضافے سے خریدار اور دکاندار دونوں ہی پریشان ہیں۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں اضافے کے باعث بازاروں میں رش ہی نہیں۔ قیمت میں اضافے سے صبح سے کوئی بھی گاہک نہیں آیا۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer