ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صدر مملکت سے بھارتی اداکار شترو گھن سنہا کی ملاقات

صدر مملکت سے بھارتی اداکار شترو گھن سنہا کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ظلم و ستم کو اجاگر کیا ہے، آزاد کشمیر مکمل طور پر پر امن علاقہ ہے۔

 لاہور میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے بھارتی اداکار اور معروف سیاستدان شترو گھن سنہانے ملاقات کی جس میں صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے مقبوضہ کشمیر میں 200 روز سے جاری بدترین کرفیو اور مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر گہری تشویش کا اظہارکیا,انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں پر ظلم و ستم کو اجاگر کیا ہے، آزاد کشمیر مکمل طور پر پر امن علاقہ ہے,ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے برصغیر میں امن کے فروغ کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ بھارتی اداکار شترو گھن سنہا پاکستان کے مشہور بزنس مین میاں اسد احسان کےصاحبزادے میاں احمد احسان کی شادی میں شرکت کے لئے آئے ہیں،شادی کی تقریب کے موقع پر بھارتی اداکار کےساتھ وہاں موجود مہمانوں نے تصویریں بھی بناوائیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer