ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک آگاہی ریلی

ٹریفک حادثات سے بچاؤ کیلئے ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک آگاہی ریلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فخر امام ) موٹرسائیکلسٹ میں ٹریفک قوانین کی پاسداری اور حادثات میں کمی کیلئے ریسکیو 1122 کی جانب سے "بائیں لین میں سفر" کے نام سے موٹر بائیک آگاہی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر نے شرکت کی۔

ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کی قیادت میں موٹربائیک ریلی کا اہتمام ہوا جس کا مقصد عوام الناس میں ٹریفک حادثات بارے آگاہی بالخصوص موٹرسائیکلسٹ میں بائیں لین پر موٹرسائکل چلانے بارے رجحان پیدا کرنا تھا۔ ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ 70 فیصد سے زائد حادثات میں موٹر سائیکلسٹ حادثے کا شکار ہوتے ہیں، انتہائی بائیں لین اختیار کرنے اور محتاط سپیڈ سے حادثات میں کمی لائی جاسکتی ہے۔

ریلی ریسکیو اسٹیشن مسلم ٹاؤن، کینال روڈ اور جیل روڈ سے ہوتی ہوئی ایل او ایس ریسکیو اسٹیشن پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی، جس میں ریسکیورز موٹر سائیکل، رضاکار، اٹلس اور مختلف لوگ شریک ہوئے۔