( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ بار کے سالانہ انتخابات برائے 20-2019 میں انڈیپنڈنٹ گروپ نے کلین سویپ کرلیا، صدر کے عہدے پر حفیظ الرحمان چوہدری اور سیکرٹری کے عہدے پر فیاض احمد رانجھا کامیاب، حامیوں کے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے، جیت کی خوشی میں نعرے بازی کی۔
لاہور ہائیکورٹ کے سالانہ انتخابات کا انعقاد ہوا تو انڈیپنڈنٹ گروپ میں میدان مار لیا، انڈیپنڈنٹ گروپ کے نومنتخب صدر حفیظ الرحمان چوہدری نے 3871، سیکرٹری کی نشت پر مدمقابل فیاض احمد رانجھا نے 4659 نائب صدر کے عہدے پر کبیر احمد چوہدری نے 2304 اور فنانس سیکرٹری کی سیٹ پر عنصر جمیل گوجر نے 5370 ووٹ حاصل کیے۔
نومنتخب صدر حفیظ الرحمان چوہدری نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی عاصمہ جہانگیر گروپ کے اصولوں کی فتح ہے، وہ آئین اور قانون کی حکمرانی اور وکلاء کی فلاح وبہبود کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
نومنتخب نائب صدر کبیر چوہدری نے وکلاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے . جیت کی خوشی میں حامی وکلاء نے ایک دوسرے کو پھولوں کے ہار پہنائے اور پولنگ کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔