(سٹی 42) سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کاسر جناح ہسپتال میں دھکم پیل کے دوران کیمرہ سے ٹکرا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز جناح ہسپتال میں والد کی عیادت کے لئے پہنچی تو کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی، کارکنوں کی دھکم پیل سے نہ بچ سکیں، دھکم پیل کی وجہ سے مریم نواز کا سر ایک صحافی کے کیمرہ سے ٹکرا گیا، مریم نوازکیمرہ لگنے کےبعد مسلسل سر کو سہلاتی رہیں، مریم نواز گفتگو کئے بغیر ہی اپنے والد سے ملاقات کے لئے چلی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہےاکہ وہ روزانہ کی بنیاد پر جناح ہسپتال آتی ہیں اور گھر سے اپنے والد نواز شریف کے لئے کھانا لاتی ہیں۔