ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عارف حبیب کنسورشیم نے  پی آئی اے خرید لیا 

عارف حبیب کنسورشیم نے  پی آئی اے خرید لیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :پی آئی اے  کی نجکاری  ؛ عارف حبیب کنسورشیم نے سب سے زیادہ بولی لگا کر پی آئی اے کو خرید لیا 

پی آئی اے کی نجکاری میں 75 فیصد شیئرز فروخت ہوں گے ، عارف حبیب کنسورشیم نے135ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے دی۔

قومی ائیر لائن پی آئی اے کی نجکاری  کے لیے  عارف حبیب کنسورشیم  نے پہلے مرحلے میں  115 ارب روپے کی سب سے زیادہ  بولی دے دی ہے۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں بھی سب سے زیادہ بولی دیتے ہوئے 121 ارب کی بولی لگا دی قومی ائیرلائن کی نجکاری کے لیے بولی کا مرحلہ  وارعمل جاری ہے۔

مشیر نجکاری کمیشن محمد علی کا کہنا ہےکہ   قومی ائیرلائن کی نجکاری اصلاحاتی ایجنڈے کا حصہ ہے، حکومت کا مقصد قومی ائیرلائن کوبیچنا نہیں بلکہ  اسے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے، قومی ائیرلائن کی نجکاری سے ملک میں سرمایہ کاری آئےگی۔مشیر  نجکاری کمیشن کے مطابق حکومت چاہتی ہے قومی ائیرلائن ماضی کی طرح بہتر ہو، قومی ایئرلائن کے 75 فیصدشیئرزکی آج بولی ہوگی، بولی سے حاصل رقم کا 92.5 فیصد حصہ قومی ائیر لائن کی بہتری پر خرچ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دو تہائی پیمنٹ شروع میں اور ایک تہائی پیمنٹ بعد میں کی جا سکےگی، ہم نے بڈرز کو بولی کے بعد دو پارٹیز کو اپنے ساتھ شامل کرنے کی بھی اجازت دی ہے۔

بولی کے پہلے مرحلے میں لکی سیمنٹ نے101.5 ارب  روپےکی بولی لگائی ہے جب کہ ائیربلیو نے 26 ارب 50 کروڑ  روپےکی بولی لگائی ہے۔عارف حبیب کنسورشیم گروپ نے 115 ارب  روپےکی سب سے زیادہ بولی لگائی ہے۔

دوسرے مرحلے میں لکی کنسورشیم نے 120.25ارب روپے کی نئی بولی لگائی جب کہ عارف حبیب کنسورشیم نے 121 ارب روپےکی نئی بولی لگائی۔ لکی سیمنٹ نے آدھ گھنٹے کی مہلت مانگی 

لکی سیمنٹ نے  132 ارب کی بولی لگائی اور پھر عارف حبیب نے  133 ارب کی بولی لگا کر پھر  سب سے بڑی بولی دینے کی پوزیشن حاصل کر لی۔ اس کے جواب میں لکی سیمنٹ نے 134 ارب روپے کی بولی لگادی جبکہ عارف حبیب کنسورشیم نے 135 ارب روپے کی بولی لگا دی۔ اس سے آگے بولی کسی نے نہیں دی۔

عارف حبیب کنسورشیم نے  پی آئی اے خرید لیا