شاہین عتیق: ساندہ کی ربیعہ بی بی کے پراسرار قتل کیس کا فیصلہ، جرم ثابت نہ ہونے پر عدالت نے 4ملزموں کو بری کر دیا۔
ماڈل کورٹ کے جج ریاض احمد نے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کی، پراسیکیوشن اور پولیس کی جانب سے ملزموں کیخلاف ثبوت فراہم نہ کئے گئے۔
فیصلے کے بعد ملزم عدالت کے باہر سجدے میں گر گئے ،ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔
واضح رہے کہ متاثرہ خاتون ربیعہ کو گھر کے اندر گلے میں دوپٹہ ڈال کر قتل کر دیا گیا تھا، ساندہ پولیس نے 2020میں مقدمہ درج کیا تھا، عدالت میں کے پی رائے ایڈووکیٹ نے ملزموں کے کیس کی پیروی کی۔