ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں شکست، بھارتی کرکٹ بورڈ کاتحقیقات کرنے کا فیصلہ 

انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں شکست، بھارتی کرکٹ بورڈ کاتحقیقات کرنے کا فیصلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: انڈر 19 ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان کے ہاتھوں بھاری شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے اپنی ٹیم کی کارکردگی پر تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے فائنل میں پاکستان کے خلاف شکست کی وجوہات جاننے کے لیے ٹیم انتظامیہ سے وضاحت طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس ضمن میں ہیڈ کوچ رشی کیش کنیٹکر اور کپتان آیوش مہاترے سے کارکردگی اور حکمتِ عملی پر سوالات کیے جائیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈ اس بات کا بھی جائزہ لے رہا ہے کہ ٹیم دباؤ میں کیوں بکھر گئی اور اہم میچ میں بولنگ و بیٹنگ دونوں شعبوں میں ناکامی کی وجوہات کیا تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جونئیر ورلڈ کپ سے قبل کپتان آیوش مہاترے کو قیادت سے ہٹانے کا امکان بھی زیر غور ہے، جبکہ کھلاڑیوں کے رویے اور ڈسپلن پر بھی بات کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ کے گروپ مرحلے میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی تھی، تاہم فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں شکست دی۔ دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 348 رنز کا بڑا ہدف دیا، جس کے جواب میں بھارتی ٹیم 191 رنز کے بڑے مارجن سے ہار گئی۔

پاکستانی انڈر 19 ٹیم کی اس فتح کو کرکٹ حلقوں میں زبردست پذیرائی مل رہی ہے، جبکہ بھارت میں اس شکست کے بعد ٹیم سلیکشن اور حکمتِ عملی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔