انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا

انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ا نٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ، پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز گیند باز نسیم شاہ کا بھائی بھی ٹیم میں شامل ۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت سعد بیگ کریں گے ساتھ ہی وہ وکٹ کیپنگ کے بھی فرائض سر انجام دیں گے ،ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں علی اسفند (نائب کپتان) ، علی رضا، احمد حسن، عامرحسن، عرفات منہاس، اذان اویس، ہارون ارشد ،محمد ریاض اللہ، محمد ذیشان، نوید احمد خان، شاہ زیب خان، شامل حسین اور عبید شاہ شامل ہیں۔ 


سٹاف میں شعیب محمد بطور ٹیم منیجر،محمد یوسف بطور ہیڈ کوچ اور ریحان ریاض بطور بولنگ کوچ ٹیم کے ہمراہ ہونگے،منصور امجد  فیلڈنگ کوچ ، محمد مسرور اسسٹنٹ بیٹنگ کوچ ہوں گے، عمر رشید ڈارانڈر19پاکستانی ٹیم کےاسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ 

 واضح رہے کہ اس سے قبل پی ایس 9 کی پلیئر ڈرافٹنگ میں ایک دلچسپ صورتحال کا سامنا  اس وقت ہوا جب اسلام آباد یونائیٹد نے نسیم شاہ اور ان کے دیگر 2 بھائیوں کو ایک ساتھ اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ، تینوں بھائی بطور فاسٹ بولر پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کریںگے ۔