پی سی بی کا قومی ٹیم کیلئے بڑا فیصلہ

PCB
کیپشن: PCB
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی سی بی نے قومی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق سمیت کوچنگ سٹاف کی آخری آسائنمٹ کا فیصلہ کل ہوگا۔پاکستان ٹیم کی کوچنگ کیلئے سٹارز کی بجائے کوالیفائڈ کوچز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے سابق کرکٹرز اور سٹارز کی قدر ہے، مگر پاکستان ٹیم کا کوچنگ سٹاف غیر ملکی رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا اعلان بھی کل ہوگا، موجودہ سلیکشن کمیٹیاں اور کرکٹ ایسوسی ایشنز تحلیل کر دیں گئیں ہیں۔

چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ لوکل ایسوسیشنز کے غیر ملکی کوچز کا فیصلہ کل کریں گے۔کوچنگ سے فارغ ہونے والے قومی سابق کرکٹرز کو کہیں اور نوکریاں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فلحال پاکستان کپ کو جاری رکھنے کا فیصلہ ہوا ہے۔جونیئر لیگ اور ویمنز لیگ کے مستقبل پر مشاورت کے آگاہ کریں گے۔میں خواتین کو سپورٹس میں آگے لانے کے سب سے زیادہ حق میں ہوں۔