ریحام خان کا اپنے شوہر کیساتھ فوٹوشوٹ،تصاویرنے تہلکہ مچادیا

ریحام خان کا اپنے شوہر کیساتھ فوٹوشوٹ،تصاویرنے تہلکہ مچادیا
کیپشن: Reham Khan
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حفظہ یعقوب: سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ اور صحافی ریحام خان نے تیسری شادی کرلی ،انہوں نے اپنے شوہر کیساتھ تصاویرانسٹاگرام پر شئیرکردیں ہیں۔ ریحام خان کی شادی کی تصاویر منظرعام پر آگئیں ہیں۔تصاویرمیں ریحام خان اپنے شریک حیات کیساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے سفید رنگ کی میکسی زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریحام خان کے شوہر مرزابلال کی بھی پہلے سے 2شادیاں ہو چکی ہیں۔وہ عمرمیں 13سال ریحام خان سے چھوٹے ہیں ۔ذرائع کےمطابق مرزابلال مسلم لیگ ن کو سپورٹ کرتے ہیں۔ ریحام خان کے تیسرے شوہر مرزا بلال بیگ کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے۔  ریحام خان کی جانب سے  ٹوئٹر  پر شادی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے شوہر کا تعارف کروایا گیا، ریحام نے بلال کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ بالآخر میں نے ایک ایسا شخص تلاش کرلیا جس پر میں بھروسہ کرسکتی ہوں۔

ریحام کے شوہر مرزا بلال بیگ امریکی شہر سیٹل میں رہائش پذیر ہیں۔

 اگر بات کریں ریحام خان کے تیسرے شوہر کی تو مرزا بلال بیگ سوشل میڈیا پر اپنے تعارف میں خود کو ممیکری آرٹسٹ، طنز نگار، اداکار اور ماڈل بتاتے ہیں جبکہ مرزا بلال بیگ   ٹک ٹاکر بھی ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Mirza Bilal (@mirzabilal__)

ریحام خان نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر  پوسٹ کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا ہے۔ ریحام خان کی جانب سے شادی کے باقاعدہ اعلان کے بعد ان کے فالورز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-23/news-1671779433-6217.jpg

ریحام خان نے انسٹاگرام کی سٹوری میں پہلے حجاب میں تصویرشئیر کیں اس کے بعد شادی کا اعلان کرتے ہوئے پوسٹ کی۔آخر میں ایک سٹوری اپلوڈ کی جس میں ریحام خان سفید جوڑے میں مسکراتے ہوئے نظرآرہی ہیں۔

https://www.city42.tv/digital_images/large/2022-12-23/news-1671779422-7143.jpg

ریحام خان نے پہلی شادی 1990 کے بعد کی تھی جو 2005 میں طلاق پر ختم ہوئی۔ان کے پہلی شادی سے تین جواں سالہ بچے بھی ہیں جو کہ برطانیہ میں مقیم ہیں۔

دوسری شادی جنوری 2015 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان سے کی تھی مگر 10 ماہ میں ہی ان کے درمیان اکتوبر 2015 میں ہی طلاق ہوگئی، عمران خان سے شادی اور طلاق کے بعد ہی ریحام خان کو عالمی سطح پر شہرت ملی، اس سے قبل وہ صحافت سے منسلک رہی تھیں جب کہ وہ فلم پروڈکشن میں بھی قسمت آزمائی کر چکی ہیں۔