گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں: مونس الہٰی

گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں: مونس الہٰی
کیپشن: moonis elahi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مونس الہٰی نے کہا ہے کہ گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں۔

 پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کل رات کو کمال کر دیا ہے کمال کرنے والوں نے، گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ کو کہنا تھا کہ اعتماد کا ووٹ لو، اعتماد کا ووٹ سپیکر پنجاب اسمبلی نے کروانا تھا، لیکن اپنی گھبراہٹ میں ن لیگ اور پی ڈی ایم احمقانہ حرکت کر بیٹھے ہیں، اب دوبارہ ہوٹل میں ککڑی کو منتخب کروائیں گے؟۔

دوسری جانب چیف سیکرٹری نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا۔ گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کی جانب سے نوٹی فکیشن کی کاپی سیکریٹری پنجاب کو ارسال کی گئی جس میں انہیں حکم پر عمل درآمد کیلیے فوری اقدامات کی ہدایت کی گئی۔ چیف سیکریٹری نے احکامات کے تحت چوہدری پرویز الہی اور کابینہ کو تحلیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا، پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کے کابینہ ونگ نے کابینہ معطلی کے احکامات جاری کیے۔

   قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف نے گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اب گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے صدر کو ریفرنس بھیجا جائے گا۔

 فواد چوہدری نے کہا کہ گورنر کی جانب سے وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے، پرویز الہیٰ اور صوبائی کابینہ بدستور اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کا آغاز کیا جارہا ہے اور اُ ن کے خلاف ریفرنس صدر کو بھیجا جائے گا۔