پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج، اہم فیصلے متوقع

پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج، اہم فیصلے متوقع
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز ) پاکستان کرکٹ بورڈ  کی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس آج ہو گا , پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کی زیرصدارت پاکستان کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی کی زیرصدارت نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کرکٹ کے حوالے سے اہم فیصلے ہوں گے۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ، ریجنل اور ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کی بحالی ، پی سی بی کے معاملات اور دیگر امور کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ کمیٹی قومی ٹیم کی سلیکشن کا جائزہ لے گی۔کمیٹی پی سی بی کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا جائزہ لے کر مستقبل کا لائحہ عمل طے کرے گی ۔