بہت جلد پاکستان میں ملاقات ہوگی، نواز شریف

Nawaz Sharif
کیپشن: Nawaz Sharif
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: نئے پاکستان کے نام پر نالائقوں اور کھلنڈروں کا ٹولہ عوام پر مسلط کر دیاگیا جس نے نئے پاکستان کا نام لے کر پرانے پاکستان کا بھی بیڑا غرق کردیا، پاکستان میں غربت و تنہائی ہے اور ملک کی باہر رسوائی ہے۔ بہت جلد پاکستان میں ملاقات ہوگی۔

جمعرات کوخواجہ محمد رفیق شہید کے 49 ویں یوم شہادت پر آواری ہوٹل لاہور میںہونیوالے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہاعمران خان کہتا تھا آئی ایم ایف کے پاس گیا تو خود کشی کر لوں گا عوام اب ہم اس کی خود کشی کا انتظار کررہے ہیں۔ سبز پاسپورٹ کی یہ حالت ہے کہ کوئی جہاز تو کوئی ہوٹل پر قبضہ کرلیتاہے، پی آئی اے کو برباد کر دیا گیا۔ ملکی ائیر لائن سے جو سلوک کیا اس کا حساب ہونا چاہئے، حکومت و اور اس ٹولے کااحتساب ہونا چاہئے۔

  انہوں نے کہاعمران خان کو بھارت میں کٹھ پتلی کہاجاتاہے اور تو اور عمران کو امریکی مئیر سے بھی کم بتایا جارہاہے، ملک کی خوشحالی ختم کر کے اسے بدحال کر دیاہے، گرم پانی میں سوکھی روٹیاں بھگو کر بچوں کوکھلانے والا اب کس سے فریاد کرے،کیالوگوں کی آہوں سسکیوں کا حکومت کے پاس جواب کوئی ہے۔کیامہنگے آٹے و چینی کاحساب عمران خان کے پاس ہے، عوام سوال پوچھ رہے ہیں کیا یہ وہ پاکستان ہے جس کےلئے بزرگوں نے قربانیاں دیں؟، یہ وہ پاکستان نہیں جس کےلئے ہمارے بڑوں نے قربانیاں دیں، قائد ن لیگ نے کہاملک میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون چلاتو ووٹ کو عزت نہیں ملی، ووٹ کو عزت دو والی بات ہوتی تو حالات مختلف ہوتے، آئین و جمہوریت ملک سے بار بار غداری ہوتی رہی یہ وہ سوال ہیں جسے ہر پاکستانی کو یاد رکھناچاہئے، انہوں نے کہا کہ کسی کو حق نہیں پہنچتا کہ آر ٹی ایس بند کرے اور آپ کو آپ کاحق نہ دے،یاد رکھیں آپ کی طاقت سے ووٹ کو عزت ملے گی اور عوام کو نظرئیے کےلئے کھڑا ہونا ہوگا۔

 انہوں نے کہا کہ خواجہ محمد رفیق نے ساری عمر جمہوریت کے قیام کےلئے جدوجہد کی۔ہمیشہ غریبوں مزدوروں دکھی انسانیت کی بات کرتے رہے، مجھے خوشی ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق والد کے راستے پر گامزن ہیں، جبر و ظلم کے خلاف علم بلند رکھا جیلیں دیکھیں لیکن پارٹی کے شانہ بشانہ رہے، نواز شریف نے کہا کہ وہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے پر گامزن رہے، ہم خوشحالی روزگار لائے معیشت کو ترقی دی، سٹیٹ بینک کچھ اوروزیر خزانہ کچھ کہہ رہےہیں لیکن بات کسی سے نہیں بن رہی، اسحاق ڈار گھر سے بے گھر ہوا میں پوچھتا ہوں کیا اس نے لوٹا۔ ان کی جائیدادیں بھی نیلامی پر لگا دیں، ڈار نےمعیشت کو پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تک پہنچایا، انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سکردو تک بہترین سڑک بنائی گئی، نیا پاکستان وہ تھا جس کی بنیاد ہم نے رکھی اور پایہ تکمیل تک پہنچایا۔پاکستان کو ن لیگ نے ایٹمی قوت بنایا، شہبازشریف کی محنت شامل نہ ہوتی تو لوڈ شیڈنگ سے نجات ممکن نہ تھی، دہشت گردی ہم نے ختم کی روز بم دھماکے ہوتے تھے کبھی لاہور کبھی پشاور و کراچی میں دھماکے ہوتے رہے۔ آپ سب کا بہت بہت شکریہ ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer