ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سبزیوں کی قیمت میں 5 سے 10 روپے تک اضافہ

سبزیوں کی قیمت میں 5 سے 10 روپے تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سبزی منڈی میں سبزیوں کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ،سبزیوں کی قیمتوں میں 5 سے 10 روپے تک اضافہ، متعدد سبزیوں کی قیمتیں مستحکم، مولی 37, پالک 42, گاجر چائنہ 115, کریلا 93   روپے فی کلو میں فروخت ہورہاہے۔

سبزیوں کی قیمتوں میں 5 سے 10 دوپے تک اضافہ، متعدد سبزیوں کی قیمتیں مستحکم،  آلو کچا نیا درجہ اول 2 دوپے اضافہ کے بعد 37 روپے فی کلو، پیاز درجہ اول قیمت مستحکم 30 روپے فی کلو، ٹماٹر درجہ اول 5 روپے کمی کے بعد 83 روپے فی کلو، لہسن چائنہ قیمت مستحکم 275 روپے فی کلو، دھنیا 5 روپے اصافہ کے بعد 62 روپے فی کلو، ادرک چائنہ 10 روپے کمی کے بعد 275 روپے فی کلو میں دستیاب ، کھیرا فارمی قیمت مستحکم 73 روپے فی کلو، میتھی قیمت مستحکم 52 روپے فی کلو، بینگن 3روپے اضافہ کے بعد 52 روپےفی کلو، پھول گھوبی 5 روپے اضافہ کے بعد 42 روپےفی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔
شلجم قیمت مستحکم 42 روپے فی کلو، سبز مرچ اول 10 روپے اضافی کے بعد 114 روپے فی کلو، ٹینڈیاں فارمی قیمت مستحکم 57 روپے فی کلو، لیموں چائنہ قیمت مستحکم 47 روپے فی کلو، مٹر 2 روپے اضافہ کے بعد 114 روپے فی کلو، دیگر سبزیوں میں مولی 37, پالک 42, گاجر چائنہ 115, کریلا 93 جبکہ ساگ 42 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔