ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس ) شہر لاہور میں سردی کی لہر برقرار،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔آئندہ دو روز تک موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ اتوار کے روز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا۔
 
محمکہ موسمیات کے مطابق  آج ایئر کوالٹی انڈیکس 336 تک ریکارڈ کیا گیا ۔ آئند دو روز تک موسم سرد اور خشک رہے۔شہر میں جزوی طور پر بادل رہے گےجبکہ اتوار کے روز بارش کا امکان ظاہر کیاگیا۔

آج صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں دھند کا راج رہا، صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا، دن بھر موسم سرد اور خشک رہا، صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 82فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 66فیصد تک رہا۔

دوسری جانب شہر میں سموگ پھر سے بڑھتی جارہی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer