ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بات ایک کروڑ سے 20لاکھ پہ آگئی، تہلکہ خیز انکشافات

بات ایک کروڑ سے 20لاکھ پہ آگئی، تہلکہ خیز انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ کے ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے خلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کرنے پر سماعت عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 14جنوری تک ملتوی کر دی۔

ایڈیشنل سیشن جج نے ایندہ تاریخ پر حامزہ مختار کے وکیل کو بحث کے لیے طلب کر لیا۔ بابر اعظم کے وکیل نے خاتون کی جانب سے مسلسل ڈیل کرنے کا الزام عائد کردیا، بابر اعظم کے وکیل کا کہنا ہے کہ بلیک میل کرنے کےلیے کیس کو التوا کیا جارہا ہے ،پہلے ایک کروڑ مانگا گیا اب 20لاکھ روپے پہ آگئی ہے ۔ہم نے انہیں ایک روپیہ بھی نہیں دینا ۔

  بابر اعظم کے وکیل نے مزید بتایا کہ بابر اعظم نے روانگی سے قبل ہمیں پاور آف اٹارنی دیا ، خاتون نے جو بھی الزامات لگائے وہ سپر سٹار کو بدنام کرنے کےلیے لگائے ،عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کو خارج کرے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل ایک پریس کانفرنس کے دوران حامزہ مختار نامی خاتون نے بابر اعظم پر جنسی زیادتی، تشدد، شادی کا جھانسہ دے کر دھوکا دینے اور مال بٹورنے کے سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer