ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی

آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ سریز کے بعد آئی سی سی نے نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کردی۔

 آئی سی سی کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں ٹم سیفرٹ ٹاپ ٹین میں شامل ہوگئے، کیوی بلے باز 12درجے ترقی پاکر9ویں پوزیشن پرآگئے گلین میکسویل اور ویرات کوہلی کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پائی،پروفیسر  محمد حفیظ  لمبی چھلانگ مارتے ہوئے 14درجے ترقی پاکر 33ویں پوزیشن پرآگئے۔

محمد رضوان 152 درجے ترقی پاکر158ویں نمبرپرآگئے باؤلروں میں ٹم ساؤتھی 6درجے ترقی پاکر7ویں نمبرپرآگئے،  فہیم اشرف 22 درجے ترقی پاکر13ویں نمبر پر آ گئے،  شاہین شاہ آفریدی 11درجے ترقی پاکر 16ویں پوزیشن پرآگئے۔ حارث رؤف 42درجے ترقی پاکر67ویں نمبر پر آگئے۔

بلے بازوں میں ڈیوڈ ملان پہلے،بابراعظم دوسرے نمبرپر باؤلروں میں راشد خان پہلے،مجیب الرحمان دوسرے نمبرپر آل راؤنڈرز میں محمد نبی کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer