ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرکٹر نے یو ٹیوبر سے شادی کرلی

کرکٹر نے یو ٹیوبر سے شادی کرلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کرکٹر نے یو ٹیوبر سے شادی کرلی ۔

 انٹرنیشنل کرکٹ میچز میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے کرکٹر یوزیندرا چاہل نے یوٹیوب سے شہرت حاصل کرنے والی کوریوگرافر دھنا شری ورما سے شادی کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی منگنی رواں سال اگست میں ہوئی تھی اور آج دونوں رشتہ اذدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔

شادی کی تقریب بھارتی شہر گرو گرام میں روایتی انداز میں ہوئی جس میں کوریوگرافر دھناشری ورما نے سرخ رنگ کا عروسی جوڑا زیب تن کررکھا تھا۔  شادی کی تقریب میں گھر کے قریبی افراد شریک تھے۔

یوزیندرا چاہل بھارت کی جانب سے 54 ایک روزہ اور 45 ٹی ٹوئنٹیز انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کرچکے ہیں اور حال ہی میں آسٹریلیا میں بھی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں اسکواڈ کا حصہ تھے۔دھنا شری ورما پیشے کے اعتبار سے ڈاکٹر ہیں تاہم یوٹیوب پر ا ن کی کوریو گرافی کی ویڈیوز بے حد پسند کی جاتی ہیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer